روہڑی کے قریب موٹرسائیکل ریلوے انجن کی زد میں آگئی

150

سکھر( نمائندہ جسارت)روہڑی کے قریب موٹرسائیکل کا انجن کی زد میں آنے کا واقعہ،ریلوے حکام نے موٹرسائیکل چلانے والے کو حادثہ کا ذمے دار قرار دے دیا۔ جھانگڑو تھانے پر ریلوے کے اسسٹنٹ وی انسپکٹر پیار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ روہڑی کے قریب موٹرسائیکل کا انجن کی زد میں آنے والے واقع۔ پر ریلوے حکام نے حادثہ کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل چلانے والے کو حادثہ کا ذمے دار قرار دے دیا۔اس حوالے سے جھانگڑو تھانے پر ریلوے کے اسسٹنٹ وی انسپکٹر پیار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق موٹرسائیکل چلانے والا غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب ہوا جس سے حادثے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔