دھابیجی، یوسی بھنبھور میں سرکاری زمینوں پر غیرقانونی پلاٹنگ کیے جانے کا انکشاف

211

دھابیجی (نمائندہ جسارت) کراچی میں غیرقانونی پلاٹنگ اور تعمیرات کیخلاف سندھ حکومت کی کارروائیوں کے بعد کراچی کے بلڈرز نے یوسی بھنبھور میں ڈیرے ڈال دیے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے کچھ بلڈرز نے ریونیو میرپورساکرو کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے یوسی بھنبھور میں سرکاری زمینوں پر غیرقانونی پلاٹنگ شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے بااثر بلڈرز یوسی بھنبھور کی سرکاری زمینوں پر غیرقانونی پلاٹنگ کرکے غریب لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔ جس پر ریونیو میرپور ساکرو کے عملے نے بھی پراسرار چپ سادہ رکھی ہے۔