ٹھٹھہ، کورونا وائرس کے پیش نظر ریستوران، ہوٹل بند کرنے کی ہدایات

358

ٹھٹھ (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر شنکر لعل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراھ ٹھٹھہ کے شاھی بازار کا دورہ کرکے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریسٹورینٹس، ہوٹلیں بند کرنے کی ہدایات کی۔ سوشل میڈیا پر ہوٹلیں اور ریسٹورنٹس ، شاپینگ سینٹر بند نہ ہونے کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹرعمران خان نے پولیس بھاری نفری، انتظامیہ اور صحافیوں کے ہمراہ شاہی بازار کا دورہ کیا اور اکثر ہوٹلوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر تاجراتحاد کے ضلع ٹھٹھہ کے صدر ڈاکٹر کامران قریشی کی سربراہی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ سے ملاقات کرکے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالے حالات کی آگاہی دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظرحکومت سندھ سے ملنے والی تمام ہدایات پر عمل کرایا جائے گا پولیس اور محکمہ ریونیو کے عملداروں پر مختلف ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں جوکہ ٹھٹھہ ، مکلی سمیت ضلع بھر کے تمام شھروں کی ہوٹل اور ریسٹورنٹ شاپنگ سینٹر کو بند کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔ ٹریفک پولیس کو ہدایات دی گئی ہے کہ گنجائش سے زیادہ مسافرلے جانی والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے عوام کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب گھارو ، گجو ، ساکرو ، گاڑھو اور دیگر شہروں میں بڑے ہوٹل اور شاپنگ سینٹر کھلے رہنے کے اطلاعات میں انتظامیہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔