کائونٹی ٹیم سرے کے 6کرکٹرز میں کورونا کی علامات ظاہر

101

لندن(جسارت نیوز)کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ، برطانوی کائونٹی کرکٹ ٹیم سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے کچھ کرکٹرز سے متعلق تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاو سے اب کچھ کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔برطانوی کاونٹی کرکٹ کلب سرے سے تعلق رکھنے والے 6کرکٹرز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ان کرکٹرز کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال ان کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔