آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں شروع ہوگا

102

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام بارہواں ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال 6 فروری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا، 12ویں میگا ایونٹ کی میزبانی نیوزی لینڈ کو مل گئی ہے۔ میگا ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 31 میچز کھیلے جائینگے جو نیوزی لینڈ کے چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائینگے۔