کورونا وائرس؛ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر بند کردیے،تمام ملازمین گھر سے کام کریں ،دفترآنے کی کوئی ضرورت نہیں ،ترجمان بی سی سی آئی

137

نئی دہلی (جسار ت نیوز)کورونا وائرس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر بند کردکیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بی سی سی آئی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں قائم ہیڈ کوارٹر فوری طور پر بند کرتے ہوئے ملازمین کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ دفتر میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر سے ہی کام کرسکتے ہیں،تاہم اگر کوئی آنا چاہے تو ایسا کرسکتا ہے۔دریں اثنا بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیمپس بھی ختم کردیے گئے ہیں،تاہم پلیئرز کی بحالی کے پروگرام روکنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔