حیدرآباد:ٹریفک حادثات میں احسن نامی شخص جاںب حق، ایک زخمی

205

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں ایک ہلاک ،1زخمی ہوگیا، پنیاری پولیس نے 5 جوایوں کو دھرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لالی کوٹ کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، جاںبحق شخص کی شناخت احسن اقبال ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔ وادھوا روڈ پر تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے مول چند نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی تھانہ بولا خان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چشتیاں کالونی سے5 جواریوں ہارون،‘ ذیشان ‘ فہیم ‘ کاشف علی اورسنی کو گرفتار کرکے جوے پر لگائی گئی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔