کراچی میں بارش اور بالائی سندھ میں ژالہ باری کا امکان

242

کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بالائی علاقوں میں اتوار سے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ (20 مارچ) کو ملک میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا سسٹم پورے ملک کو متاثر کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (22 مارچ) کی رات سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ سکھر، جیکب آباد،لاڑکانہ سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 22 سے 24 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح سمیت صو بے کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آئندہ ہفتے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔