۔2 بلڈ گروپ کورونا وائرس کے خاص شکار

210

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خون کے وہ 2 گروپس جن کے حامل افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اکثریت اے پازیٹیو اور اے نیگیٹو بلڈ گروپس والے افراد کی ہے، جبکہ سب سے کم کیسز او بلڈ گروپس والے افراد کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے چینی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2 مخصوص بلڈ گروپس والے افرادکے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین نے چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار افراد کے کیسز کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کیسز میں بیشتر افراد کے بلڈ گروپس یا تو اے پازیٹیو یا اے نیگیٹیو تھے۔جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 200 سے زائد افراد کے کیسز کی جانچ میں معلوم ہوا کہ تقریباً 63 فیصد جاں بحق افراد کا بلڈ گروپ اے تھا۔جبکہ جس بلڈ گروپ کے حامل افراد سب سے کم متاثر ہوئے ہیں، وہ او گروپ ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے بعد اے بلڈ گروپ کے حامل افراد کو تلقین کی ہے کہ انہیں دوسروں لوگوں کے مقابلے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔