سندھ فوڈ اتھارٹی کا کورونا وائرس سے احتیاط کیلیے ہدایت نامہ جاری

292

کراچی (آن لائن) کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا کے خدشے کے پیش نظر سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک تمام ملازمین کے لیے ماسک، جراثیم کش صابن، سینٹائزر اور ڈرایئر فراہم کیے جائیں۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ باورچی اور فوڈ ہینڈلرز سے دوران کام تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جائے۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام ملازمین نزلہ، زکام اور کھانسی سے متعلق اپنے فوڈ سپروائزر کو اطلاع کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کو یومیہ چیک کیا جائے، اس کا ریکارڈ رکھا جائے جبکہ بخار اور کھانسی کی صورت میں فوری حکومت سندھ سے رجوع کیا جائے۔