سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ

152

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی،جس میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے باہمی مشورے سے طے کیا کہ کے پی کے سے سندھ آنے والی اور سندھ سے کے پی کے جانے والی مسافر بسیں کل سے روک دی جائیں گی۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹیلیفون رابطہ کیا،ملک میں کورونا وائرس سے متعلق دونوں وزرائے اعلیٰ کے مابین بات چیت ہوئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس سروس پر لگائی گئی پابندی سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ انٹر سٹی بس سروس کی روک تھام سے متعلق میکنزم بنائیں گے۔