کورونا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں، اقوام متحدہ

134

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے آپ میں سے کئی افراد کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہوں گے۔ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پریشانی یا الجھن کا شکار ہونا ایک نارمل بات ہے۔ کورونا سے لڑتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور ذہنی حالت کا خیال رکھیں، کورونا وائرس سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔