کراچی، کورونا سے متعلق احکامات پر عمل نہ کرنے پر 38 افراد گرفتار

149

کراچی(آن لائن) کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کراچی پولیس نے 38 افراد کو گرفتار کرکے26مقدمات درج کرلیے ۔ کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات اور گرفتاریاں کی ہیں، چند دنوں میں ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات کراچی پولیس نے جاری کردی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی کے مختلف تھانوں میں26مقدمات درج کرلئے گئے، کراچی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ 26مقدمات درج کرکے38 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمات مہنگے داموں سینیٹائزر اور فیس ماسک فروخت کرنے پرکیے گئے، شادی ہالز میں تقاریب اور اسکول کھولنے، کورونا کے جعلی علاج، سینٹائزر اور ماسک ذخیرہ اندوزی پر کیے گئے۔ اس کے علاوہ پرندوں کی فروخت پر مقدمہ کرتے ہوئے پرندے ضبط کیے گئے۔ مختلف کارروائیوں میں70ہزار302ماسک ضبط کیے گئے، مختلف کارروائیوں میں83 ہینڈ سینٹائزر برآمد ہوئے ہیں۔