ایران اور سوئیڈن کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

170

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور سوئیڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بین الاقوامی مسائل اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بات چیت کی۔ جواد ظریف نے خاتون ہم منصب آن لائنڈی پر زور دیا کہ سوئیڈن تہران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرے۔ انہوں نے امریکی پابندیوں کو کورونا وائرس کی روک تھام میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ منگل کے روز ایرانی سفیر احمد معصومی فر نے سوئیڈن کے سرکاری، پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کو خطوط کے ذریعے وائرس کے خلاف عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔