مانچسٹر حملے کے خودکش بمبار کے بھائی کا اعترافِ جرم

139

مانچسٹر (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر میں خودکش بمبار سلمان عابدی کے بھائی ہاشم عابدی نے اعتراف جرم کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہاشم عابدی پر 22 افراد کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی اور اگلی پیشی پر اسے سزا سنائی جائے گی۔ ہاشم عابدی نے اس سے قبل حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور ملزم نے اپنے اوپر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا۔ پولیس کو بم کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے فلیٹ سے ہاشم عابدی کے ڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات ملے تھے۔ واضح رہے کہ مانچسٹر اریناخود کش حملے میں 22 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔