امریکی ارکان کانگریس کا فلسطینی مکانوں کی مسماری روکنے کا مطالبہ

137

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس کے 63 ارکان نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے نام خط میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ خط میں پومپیو سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس، مغربی کنارے اور دیگر فلسطینی علاقوں میں یہود آباد کاری اور فلسطینیوں کے مکانات کی انہدامی کارروائیاں روکنے کے لیے تل ابیب پر دبائو ڈالیں۔ خط میں کہا گیا کہ صہیونی حکام کے ایما پر قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس کے علاقے وادی حمص اور صور باہر سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں یہود آبادکاروں کے لیے رہایشی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔