بھارت میں 83 جنگی طیارے خریدنے کی منظوری

180

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت نے ائرفورس میں لڑاکا طیاروں کی کمی کے پیش نظر 83 تیجس طیارے خریدنے کی منظوری دے دی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ کونسل کے اجلاس میں 13 ارب روپے کی لاگت سے ملکی سطح پر تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مودی سرکار نے فرانس سے جدید ترین رافیل طیارے خریدنے کا بھی معاہدہ کیا تھا، جس میں اسے بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔