سعودی عرب نے یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کرنے کا اعلان کردیا

162

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ ریاض حکومت چند ماہ کے اندر ہی تیل کی برآمد یومیہ 10 لاکھ بیرل تک لے جائے گی۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنی توانائی کی ضرورت گیس سے پوری کرے گا، جس کے نتیجے میں اندرون ملک بھیجے جانے والے 250 ہزار بیرل تیل کی بچت ہوگی۔ یہ گیس فاضلی فیکٹری سے حاصل کی جارہی ہے۔ ادھر امریکا کے 13سینیٹرز نے سعودی ولی عہد کے نام خط میں عالمی تیل منڈی میں پائے جانے والے خلفشار کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔