مہنگے ترین شہروں میں ایشیا آگے‘ یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

288

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں ایشیا نے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عالمی سطح پر رہن سہن کی قیمتوں کا جائزہ رکھنے والے ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری تازہ اعداد شمار کے مطابق دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا اعزاز فرانس کے دارالحکومت پیرس کو حاصل تھا تاہم اب یہ تاج ایشیا کے سر پر سج چکا چکا ہے جس کی وجہ خطے کی بڑھتی مضبوط معیشت ہے۔ دی اکانومسٹ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق سنگاپور، اوساکا اور ہانگ کانگ جیسے ایشیائی شہروں نے یورپ کے پیرس اور زیورخ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ رہنے کے اعتبار سے یورپی شہر اب سستے ہوتے جا رہے ہیں، تاہم امریکی شہر نیو یارک اب بھی مہنگا ہے۔ جائزے میں مہنگائی کے حساب سے سنگاپور، اوساکا اور ہانگ کانگ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آئے ہیں جب کہ فرانسیسی دارالحکومت 4 پوائنٹس کمی کے بعد پانچویں نمبر پر آ چکا ہے۔ اُدھر گزشتہ برس چوتھے نمبر پر رہنے والا سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ پیرس کے برابر ہے۔ سروے میں 133 شہروں میں 400 افراد کے رہن سہن کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں وہاں کی خدمات، کھانے پینے کی اشیا، ملبوسات اور برتن سمیت گھریلو ساز و سامان کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ جاپانی شہر اوساکا نے یورپی شہر پیرس کو اس مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ادارے نے یورپ کے 37 میں سے جن 31 شہروں کا جائزہ لیا ہے۔