داعش کے نئے سربراہ کا نام بھی دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل

133

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے داعش کے نئے سربراہ عامر محمد عبدالرحمن مولیٰ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اکتوبر میں ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کے بعد مولیٰ کو دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے اور اب وہ پینٹاگون کا ہدف ہے۔ امریکی حکام اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے پاس داعش کے نئے سربراہ سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ ابتدائی طور پر صرف اتنا ہی معلوم ہوسکا ہے کہ وہ عراق میں القاعدہ کے لیے کام کر چکا ہے اوروہاں وہ ایزدی اقلیت کے خلاف پُر تشدد واقعات میں بھی ملوث رہا۔