زلفی بخاری سے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کی ملاقات

132

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے چین کے صوبہ ووہان میںموجود پاکستانی طلبہ کو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور ایک ایک طالبعلم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید ذوالفقار عباس بخاری نے ہدایات بدھ کو چین کے صوبہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے والدین سے ملاقات کے دوران دیں۔