نجی ٹی وی کے اینکر کا خلیل الرحمان قمر کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

337

لاہور (اے پی پی) نجی ٹی وی کے اینکر فرخ شہباز وڑائچ نے برا بھلا کہنے پر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا۔ نجی ٹی وی کے اینکرنے سول کورٹ لاہور میں 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہو گئے‘ انہوں نے جواب دینے کے بجائے کیمرے کے سامنے مجھے برا بھلا کہا‘ سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم شروع کی ہے۔