حسین لاکھانی اسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم

530
کراچی :چیئرمین حسین لاکھانی اسپتال نوید لاکھانی پریس کانفرنس میں مفت آئسولیشن وارڈز کا اعلان کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے مفت علاج و معالجے کے لیے حسین لاکھانی اسپتال میں50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا۔ حسین لاکھانی اسپتال کے چیئرمین نوید لاکھانی نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا جہاں وینٹی لیٹرز، انکیوبیٹرز اور دیگر آلات بھی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں‘ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کرسکیں۔ انہوں نے کاروباری طبقے سے درخواست کی کہ وہ آگے آئے اور مشکل حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں جتنا اس کو بنا دیا گیا ہے‘ میئر کراچی بھی اس کی روک تھام کے لیے متحرک ہیں۔ اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ جنید لاکھانی، ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سلمیٰ کوثر نے آئسولیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔