پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کراچی میں کورونا سے متعلق معلوماتی سیل قائم

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے اور کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور غلط معلومات کے سدباب کے لیے پی ایم اے کراچی نے ایک معلوماتی سیل قائم کیا ہے جو میڈیا کو مستند معلومات فراہم کرے گا، اس بات کا فیصلہ پی ایم اے کراچی کے ایک اجلاس میں ہوا جو پی ایم اے ہائوس سر آغا خان سوئم روڈ کراچی میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں پی ایم اے کراچی کے سینئر ممبران اور ماہرین نے شرکت کی اور کورونا وائرس کے خطرات، ان سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔