سلیکٹڈ وزیر اعظم کو سندھ کا نام لیتے ہوئے سانپ سونگھ گیا ، اسماعیل راہو

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب مایوسی اور بدنیتی پر مبنی تھا،سلیکٹڈ وزیر اعظم کو سندھ کا نام لیتے ہوئے سانپ سونگھ گیا،خطاب کا مقصدکورونا کوروکنا ہی تھا تو سندھ حکومت کام نام ضرور لیتے، حکومت سندھ کے اقدامات کا ذکر نہ کرناسندھ کے شہریوں کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنا ہی خطاب سمجھ میں نہیں آیا تو قوم کو کیسے سمجھ آتا، خطاب کھودا پہاڑ نکلا چوہا والا معاملہ ہے، وزیراعظم نے کسی بڑے اقدام کا اعلان کیا نہ ہی کسی حکمت عملی کا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب آپ چھپکر ٹوئٹ کرتے رہیں۔ سندھ حکومت کے اقدامات کو پوری دنیا سراہا رہی ہے، کاش وزیراعظم خطاب میں کہتے کہ وفاقی حکومت بھی وزیراعلیٰ سندھ کی طرح اقدام کرے گی مگر انہوں نے سندھ کا نام تک نہیں لیا۔