لال مسجد کامسئلہ حل نہ ہوسکا ، سڑک بندہونے سے شہریوں کومشکلات کاسامنا

167

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ایک ماہ سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود لال مسجد کامسئلہ حل نہ ہوسکا،مرکزی سڑک بندہونے سے شہریوں کومشکلات کاسامنا،انتظامیہ نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے لٹکادیا۔وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں واقع لال مسجد کامسئلہ 8فروری کوشروع ہواجب لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدلعزیز مطالبات پورے نہ ہونے پرطالبات کے ساتھ واپس لال مسجد آئے جس پر انتظامیہ نے لال مسجد کامحاصرہ کیا،کئی روز مذاکرت چلتے رہے مگر اس کاکوئی حل نہ نکلا ،محاصرے کے ساتھ ہی لال مسجد کے اردگرد کی تمام سڑکیں بندکردی گئیں جس سے شہریوں خاص کرمقامی آبادی کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،ایک ماہ سے زایدعرصہ گزرنے کے باوجود مسئلے کاکوئی حل نہیں نکل سکااور نہ ہی سڑکوں کوعوام کے لیے کھولاگیا،جس سے عوام کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ یہ مسئلہ حل کیاجائے،اگر حکومت سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوتاتو کم ازکم اطراف کی سڑکیں کھولی جائیں ،سڑکیں بندہونے سے ان کوشدید مشکلات کاسامناہے ۔