کتوں سے متعلق اشتہارات ہائیکورٹ کے حکم پر جاری کیے‘ناصر حسین

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلا عا ت، بلدیا ت، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلا ننگ، مذہبی امو ر اور جنگلات و جنگلی حیا ت سیدناصرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریبیز کے اشتہارات ہائی کورٹ کی ہدایت پر دیے گئے‘ ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے متعلق شکایتی سیل قائم کرنے کے احکامات دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چند موقع پرست اس معاملے پر سیاست نہ کریں‘ ہم عوام کے تمام مسائل ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں‘ کورونا ہو یا آوارہ کتوں کا معاملہ تمام مسائل پرنظر ہے‘ آوارہ کتوں کے حوالے سے شکایتی سیل کے تمام نمبرز کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام 1093پر بھی آوارہ کتوں کی شکایت درج کرا سکتے ہیں لیکن کچھ افراد ایسے حالات میں بھی سیاست سے باز نہیں آتے۔