طلال چودھری نے وزیراعظم کے خطاب کونیم حکیم کا مشورہ قرار دیدیا

241

فیصل آباد (صباح نیوز)سابق وزیر مملکت، ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے قومی خطاب کو نیم حکیم کامشورہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان نے گفتگو کی ہے وہ کسی وزیراعظم کی نہیںہو سکتی‘ کورونا وائرس پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے کورونا وائرس مزید پھیلنے کی نوید سنا دی‘ ان کا بیان ’’جاگدے رہنا سا ڈے تے نہ رہنے کے مصداق ہے۔ صباح نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کومشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے قرضوںکی معافی کے ساتھ عوام کو مہنگائی سے بدحال بنانے، جھوٹے وعدوں پر ان سے اور اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگیں‘ ن لیگ ہر فورم پر معاشی بدحالی اور حکومتی کردار سے متعلق اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کو2 برس ہونے والے ہیں‘ اس عرصے میں عوام کو 2 روپے کا بھی فائدہ نہیں پہنچایا گیا تاہم بجلی، گیس، پیٹرول اور روزمرہ کی تمام اشیا میں300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔