زرعی مصنوعات کی درآمدات میں 51.92 فیصد کمی ہوئی

137

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فروری 2020 کے دوران جراثیم کش زرعی مصنوعات کی درآمدات میں 51.92 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020کے دوران جراثیم کش زرعی مصنوعات کی درآمدات 7.5ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ فروری 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 15.6ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح فروری 2019 کے مقابلہ میں فروری 2020 کے دوران جراثیم کش زرعی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 8.1ملین ڈالر یعنی 51.92فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔