ملکی برآمدات میں 49.88فیصد کا نمایاں اضافہ

136

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فروری 2020 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 49.88فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 25.9ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019 میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 17.3ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔