کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے جے ایس بینک کے اقدامات

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ندرونی و بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے تحفظ اور کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جے ایس بینک نے کاروبار کے تسلسل کا پلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے۔ بینک نے ملک بھر میں مختلف مقامات اور کرونا وائرس سے محفوظ مقامات پر احتیاطی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے ماسک اور سینی ٹائزرز تقسیم کیے اور ملازمین، صارفین اور دیگر وزیٹرز کے لیے تھرمل ا سکریننگ کے عمل کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ پیرا میڈک ٹیموں کو ملک بھر میں تعینات کیا گیا ہے۔ بینک 50 فیصد rotating ماڈل پر کام کرنے والی ٹیم کے ہمراہ skeleton ورکنگ ماڈل پر بھی منتقل ہو چکا ہے۔