ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی

568

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019 سے لے کر فروری 2020 تک کی مدت میں ملک زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 55.84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں ملک میں 20408یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور 20588یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 31879یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور 32013یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی تاہم جنوری 2020 کے مقابلے میں فروری 2020 کے دوران زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ فروری کے مہینہ میں ملک میں 3054یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 3141 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں فیٹ، میسی فرگوسن اور اورینٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹر ز شامل ہیں۔