غیر منصفانہ نتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے

369

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن میں اپوزیشن گروپ(اتحاد پینل)کے رہنمائوں نے کرونا وائرس کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال میں اورکیڈا میں برسراقتدار گروپ کے غیرقانونی اقدامات کے سبب کیڈا کے غیر منصفانہ انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کیڈا کے سابق صدر اور کے سی سی آئی کے سابق نائب صدر محمد ادریس میمن نے عبد الرشید نورانی ،محمد علی جانگڑا ،امین میمن ،حنیف ڈائمنڈ سمیت کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز اتحاد پینل کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈا میں اپنی مدت سے بھی11ماہ زائد اقتدار پر قابض موجودہ برسر اقتدارگروپ کی جانب سے ووٹرلسٹ فراہم نہ کرنے اور دیرینہ ممبران کی تجدید نہ کرنے سے کیڈا کے مجوزہ انتخابات پہلے ہی مشکوک ہو چکے ہیں اور ہم نے اس سلسلے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اتحاد پینل کے مرکزی عہدیداروں نے کیڈا کے آفس سے رابطہ کرکے نامزدگی فارم اور ووٹر لسٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔