ڈیپازٹس میںایک سال کے دوران 15.69فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا

160

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.69 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020 کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 14کروڑ 81لاکھ 50ہزار 95ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔فروری 2019 کے اختتام پر ملک میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 12کروڑ 80لاکھ 5163ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کے حجم میں 15.69فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔جاری مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں اضافہ کی شرح 2.46 فیصد رہی۔