انٹر بینک :پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی

339

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے او رقیمت فروخت 158.90 روپے سے گھٹ کر158.80 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق وروکی قیمت خرید 171.50 رو پے سے بڑھ کر172روپے اورقیمت فروخت 174.50 روپے سے بڑھ کر176 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 188 روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.70روپے سے بڑھ کر40.90روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.70روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے سے بڑھ کر42روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.80 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 20 روپے اور قیمت فروخت 22.50روپے مستحکم رہی ۔