سولڈویسٹ کونااہل افسران کا ادارہ بنا دیا گیا ‘ذوالفقارشاہ

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکرٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ میں نا اہل افسران کا راج ہے جن کے آگے ایم ڈی سولڈ ویسٹ بھی بے بس نظر آتے ہیں ۔ بلدیا تی امور اور بلدیاتی مسائل سے نا واقف افسران کی نا تجر بے کا ری کے با عث ایڈہا ک ازم پر بور ڈ کو چلا تے ہو ئے اسے نا اہل افسران کی تعینا تیوں کا ادارہ بنا دیا گیا ہے ۔ جس سے بو رڈ کی کا رکردگی دن پردن خراب سے خراب تر ہو تی جا رہی ہے ۔ مک مکا ؤ کی پا لیسی کے با عث چائینز کمپنی من ما نیا ں کر رہی ہے ۔ معاہدے کے تحت سرکا ری گا ڑیو ں کا 20فیصد لا زمی آپریشنل حا لت میں رکھ کر انہیں چلا کر اس کا کرایہ متعلقہ ڈی ایم سی کو دیا جا ئیگا ۔ لیکن نہ تو دفاتر کا کرایہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی 20فیصد گا ڑیا ں سرکا ری آپریشنل حا لت میں چھو ڑی گئی ہیں ۔ تجربے کا ر عملے کو تعینا ت کرنے کے بجا ئے عارضی تعینا تیوں پر بھی من پسند افراد کو تعینا ت کر رکھا ہے ۔ سپر وائزری اسٹا ف مقدم ، سب انسپکٹر ،انسپکٹر ، چیف سینیٹری انسپکٹر کی خا لی اسا میو ں پر بھی من پسند افراد تعینا ت ہیں ۔ ان خالی اسامیوں پر پرومو شن کرنے کے بجا ئے ان اسامیوں کو عارضی بنیا دوں پر چلا یا جا رہا ہے ۔