مفاد پرستوں نے کورونا کے خوف سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا

287

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس سمیت زندگی کے ہر شعبے میں موجود جرائم پیشہ عناصر نے کورونا وائرس سے فوائد اٹھانے شروع کردیے ، سعود آباد پولیس کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر دکان دار کو حوالات میںدل دورہ پڑگیا،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں خود کو ویب ٹی وی کا نمائندہ قرار دینے والے پولیس کی ملی بھگت سے شہریوںلوٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے مصطفی مسجد کی دکانوں سے ، 6 دکانداروں کو حراست میں لے لیا،جن کو کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا،جہاں مبینہ طور سعودآباد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان سے رہائی کے لیے رقم طلب کی، اور دکان داروں کی جانب سے احتجاج پر پولیس اہلکاروں نے سخت رویہ اختیار کیا جس پر مبینہ طور پر عامر نامی دکاندار کو دل کا دورہ پڑ گیا بعد ازاں عامر کو طبی امد کر لیے کارڈیو اسپتال منتقل کردیاا ور باقی دکانداروںکو گھر جانے دیا گیا۔پولیس کاموقف ہے کی دکانداروںکوگرفتارنہیںکیاگیاتھاصرف تنبیہ کے لیے تھانے بلایاگیا،دوسری طرف کورونا وائرس سے فائدہ اٹھانے والا ایک ویب ٹی وی گروپ بھی شامل ہے ، جو ایک خاتوں سمیت5افراد پر مشتمل ہے یہ گروہ ذیادہ تر سرجانی ٹاؤن،لانڈھی ،ابراہیم حیدری ،کورنگی اور قائد آباد تھانوں کی حدود میںکارورائیاں کرتا ہے جس میں ان کا ساتھ مقامی تھانے کی پولیس میں موجود بدعنوان اہلکاروں کے علاوہ علاقائی جماعتوں سے وابستہ افراد بھی دیتے ہیں۔ گروپ آج ٹی وی سے ملتا جلتا لوگو اپنے کیمرے اور مائیک پر لگا کر خود کو میڈیا پرسن ظاہر کرتا ہے ،یہ گروہ کورونا وائرس آنے سے قبل بھی سرگرم تھا،اب اس نے کورونا وائرس پر لگی پابندیوں کو آڑ بنالیا ہے ، اس گروہ کے کارندے فیسوں کی وصولی اور دوسرے ضروری کاموں کے لیے کھولے گئے اسکولوں،دکانوں،اور بڑے جنرل اسٹورز میںمائیک اور کیمرہ لے کرداخل ہوجاتے ہیں،دکان داروں کو ماسک اور سینناٹزرز ذخیرہ کرنے جب کہ اسکولوں کھولے ہونے پر بلیک میل کیا جاتاہے۔