رینجرزسے مقابلے میں ڈاکوہلاک،زخمی ساتھی گرفتار

239

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ کا گلستان جوہرمیں مقابلہ ایک ڈاکو مارا گیا دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کو اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی کے علاقے گلستان جو ہر بلاک 3 کامران چورنگی کے قریب2 مسلح موٹر سائیکل سوار شہریوں ے لوٹ مار کر رہے ہیں اطلاع پر فوری طور پر رینجرز اسکواڈ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے رینجرز کی موبائل کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ رینجرز جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتوں کا بھر پور مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈکیت سے اسلحہ، گولیاں ، مسروقہ سامان اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ڈکیت کواسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس موقع پرجمع ہونے والے شہریوںنے رینجرزکے حق میںنعرے بھی لگائے۔