دعامنگی اوربسمہ کیس کے سلسلے میں2ملزم گرفتار

289

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اغوا ہونے والی لڑکیوں دعا منگی اور بسمہ کے کیس میں تفتیشی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا کار گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ، یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اور رینجرز افسران نے ایک ا مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی اے وی سی سی اور رینجرز کی بھرپور کاوشوں سے بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس میں ملوث2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ایڈیشنل آ جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر سندھ حکومت سے پولیس افسران اور ٹیم کیلئے انعام کی درخواست کریں گے۔ جبکہ تین مفرور ملزمان کے سر کی قیمت رکھنے کی سفارش بھی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ بسمہ کو اغوا کرکے کلفٹن کے ایک فلیٹ میں قید کرکے رکھا تھا ،دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں ملوث پانچ ملزمان شامل تھے،پولیس نے ملزم مظفر اور زوہیب کو گرفتار کیا گیا تاہم 3ملزمان آغا منصور ، شکیل اور کامران عرف کامی مفرور ہیں ۔