کوروناکے ڈرسے راشن جمع کرنا شرمناک ہے، مصطفی کمال

293

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخیر حضرات نے تین تین ماہ کا راشن خرید کر رکھا لیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے ذخیرہ اندوزوں سے سوال کیا کہ راشن جمع کرکہ رکھنے والوں کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ وہ اگلے تین مہینے بھی زندہ رہیں گے اور انہیں کورونا وائرس نہیں لگے گا؟ مسلمان اللہ پر توکل کرتا ہے اور کسی کا حق نہیں مارتا۔ کیا بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان نہیں ہے کہ موت اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ مجھے اس صورتحال پر بحیثیت مسلمان اور پاکستانی شرم آرہی ہے،انہوںنے کہا کہ مفاد پرستوںنے ماسک اور سینیٹائزرتک ذخیرہ کرلیے۔