عذر کی وجہ سے حج کے لیے متبادل نام دیا جاسکتاہے،وزارت مذہبی امور

255

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ایسے تمام درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ جو کسی بیماری یا عذر کی بنا پر رواں سال فریضہ حج ادا نہیں کرنا چاہتے وہ اپنی رقوم ریفنڈ کراکے متبادل کانام دے سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ایسے تمام درخواست گزار جو رواں سال کسی بیماری یا عذر کی بنا پر فریضہ حج ادا نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ریفنڈ اور متبادل نام دینے کے لیے فارم اپ لوڈ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے وہ اپنی رقوم ریفنڈ کرائیں گے اور پھر اپنی قریبی عزیزوں جن میں باپ بیٹا، نانا ،نانی، پوتا ،پوتی، نواسہ ،نواسی کے نام متبادل کے طور پر دے سکتے ہیں۔