کورونا وائرس:سندھ حکومت 60ہزار راشن بیگز تقسیم کرے گی

233

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے60ہزار خشک راشن بیگز خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے جب کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز کی خریدکیلیے 3 روز میں فروخت کنندگان سے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔