جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج یوم توبہ و استغفار منایا جائے گا

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کے سلسلے میں آج صوبے بھر میں یوم توبہ و استغفار منایا جائے گا۔ سندھ میں اس سلسلے میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہر سطح کے ذمے داران توبہ و استغفار اپنے گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ صوبائی دفتر قبا آڈیٹوریم میں اس حوالے سے آج بعد نماز مغرب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی و دیگر خطاب کریں گے۔