ایس آئی یو ٹی نے کورونا وائرس تشخص کی سہولت کا آغاز کردیا

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت شروع کر دی گئی ہے جو مخصوص علامتوں کے حامل افراد کو دی جائیں گی۔ ایس آئی یو ٹی کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق یہ اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولت سندھ گورنمنٹ کے بروقت تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے ۔وہ تمام مریض جن کو کورونا کے جراثیم سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے انہیں سہولت حاصل ہوگی۔ ایس آئی یو ٹی میں24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کورونا کی تشخیص کے لیے یہ سہولت میسر ہو گی۔