وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

225

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں وزیر اعظم عمران خان،وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ۔گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان اوررکن اسمبلی جاوید حسین کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل نہ کرکے توہین عدالت کی ہے، عدالت عظمیٰ نے 17 جنوری 2019 ء کو گلگت بلتستان کی عدلیہ میں تقریریوں اور بھرتیوںکے لیے کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالتوں میں بھرتیاں کی گئیں، سپریم اپلیٹ کورٹ کا جج ملک حق نواز کو تعینات کیا،راجا شہباز خان کو چیف الیکشن کمشنر اور وزیر شکیل کو اپلیٹ کورٹ کے جج پر تقررکیاگی، تینوں اشخاص کی تعیناتی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آئین کی شق 203 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست میں وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر امور کشمیر و گلگت سمیت سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔