سندھ حکومت کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے فیصلوں کی طرح ٹرین سروس فی الحال بند کرے،ٹرینوں میں دیگر صوبوں سے مسافر سندھ آرہے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ، ریلوے اسٹیشنوں پرمسافروں اور عملے کے لیے کوئی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15روز تک پنجاب،کے پی کے اور بلو چستان کی مسافر گاڑیاں سندھ نہ آسکیں گی اور نہ ہی سندھ سے جاسکیں گی،عوام ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکلیں،کراچی شہر کے اندر چلنے والی بسوں میں سیٹ کے مطابق مسافر بھٹائے جائیں،ہاتھ صاف اور گاڑیوں میں سینیٹائزر رکھے جائیں، ریلوے ملازمین کے پاس نہ ماسک ہیں اور نہ ہی کوئی سہولیات ہیں۔اویس شاہ نے کہا کہ ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں،وفاقی حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔