ایف بی آر کے2 افسران سے21 ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری

210

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے ایف بی آر کے2 افسران سے21 ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری دے دی‘ دونوں ملزمان نے جعلی انوائسز پر سیلز ریفنڈ کے ذریعے قومی خرانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ نیب ذرئع کے مطابق احتساب عدالت میں دائر ریفرنس نمبر54/07 اور18/2017 میں نامزد فیڈرل بوڑدآف ریونیو کے سینئر آڈیٹر اقبال مگسی اور سابق سپرنٹنڈنٹ شمیم اختر کی جانب سے دی گئی پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کرلی‘ ایف بی آر کے دونوں افسران قومی خزانے میں21.27 ملین روپے جمع کرائیں گے۔