وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

156

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ روٹیشن کی بنیاد پر ملازمین باری باری ڈیوٹی دیں گے‘ تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے‘ بدھ کو جاری مراسلے کے مطابق آدھے ملازمین ایک دن حاضری دیں گے جبکہ بقیہ رخصت پر ہوں گے اسی ترتیب سے بقیہ اگلے روز ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے تو پہلے روز کام کرنے والے چھٹی پر رہیں گے‘ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔