سندھ میں سرکاری ادارے 15دن کے لیے بند

769

کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سمیت 25سرکاری ادارے 15دن کے لیے بند کردیےگئے،19 مارچ سے 3اپریل تک بندرکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن سے اداروں کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے،محکمہ زراعت ، اطلاعات ، بلدیات اورمحنت کے ادارے کھلے رہیں گے۔

جبکہ15دن کے لیے سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے، محکمہ ایکسائزنے شرابوں کی دکانیں بند کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔