اپوزیشن کاریکوزیشن اجلاس بلانے کا فیصلہ

552

اپوزیشن نے وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ریکوزیشن اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں۔

راجہ ظفر الحق کا کہناتھا کہ کورونا کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا یا جائے گا، وفاقی حکومت کے اقدامات سے اپوزیشن مطمئن نہیںہے، اجلاس میں مشاورت کے بعدکورونا وائرس کے حوالے سے ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا معاملہ عالمی سطح پر انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جس کے لیے بروقت انتظامات کرنا لازمی ہے۔